Showing posts with label In Urdu. Show all posts
Showing posts with label In Urdu. Show all posts

Tuesday, February 22, 2011

مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 678

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یاد رکھو یہ دل زنگ پکڑتے ہیں جیسا کہ پانی پہنچنے سے لوہا زنگ پکڑتا ہے۔ عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ! اس کی جلا کا کیا ذریعہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا موت کو زیادہ یاد کرنا اور قرآن کی تلاوت یہ چاروں روایتیں بیہقی نے شعب الای...مان میں نقل کی ہیں

مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 678

Tuesday, February 15, 2011

...قیامت کے آنے سے پہلے جھوٹوں

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ۔ " قیامت کے آنے سے پہلے جھوٹوں کی پیدائش بڑھ جائے گی ' لہٰذا ان سے بچتے رہنا۔ " مسلم

...مجھے کوئی ایسی چیز (یعنی آیت یا سورت) سکھلا دیجئے

حضرت فروہ بن نوفل اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی چیز (یعنی آیت یا سورت) سکھلا دیجئے جسے میں اپنے بستر پر جا کر (یعنی سونے سے پہلے) پڑھ لیا کروں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قل یا ایہا الکافرون پڑھ لیا کرو کیونکہ یہ سورۃ شرک ...سے بیزاری ہے (لہذا اسے پڑھ کر سوؤگے اور مروگے تو تو حید پر مرو گے)۔ ترمذی، ابوداؤد ، دارمی

سورہ نازعات آیت نمبر.40-41

اور جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا

اور اُس نے (اپنے) نفس کو (بری) خواہشات و شہوات سے

باز رکھا تو بے شک جنت ہی (اُس کا) ٹھکانا ہو گا۔
...
سورہ نازعات آیت نمبر.40-41